top of page

سوال: لوگ بچوں کو کیوں تکلیف دیتےہیں ؟
جواب:   لوگوں کو بچوں کو تکلیف دینے کی بہت سی وجوہات ہیں ۔  کچھ لوگوں کے ساتھ بچپن میں ذیادتی ہوئی ہوتی ہے اور وہ بڑے ہو کر اسی چیز کو اوروں پر دہراتے ہیں ۔ کچھ لوگوں کو منشیات، نشہ خوری یا  غصے کا مسئلہ ہوتا ہے اس لئے وہ بچوں کو تکلیف دیتے ہیں ۔  یاد رکھنے کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ بچوں کو تکلیف پہنچانا غلط بات ہے اور اسی لئے آپ کو کسی کو بتانا ضروری ہے تاکہ آپ مدد حاصل کر سکیں ۔ 
 

سوال: لوگ بچوں کے نجی حصوں کو کیوں چُھوتے ہیں ؟
جواب: دوبارہ،   لوگوں کے بچوں کو جنسی ذیادتی کا شکار بنانے کی کئی وجوہات ہیں ۔ بہت سے لوگ جو بچوں کو تکلیف پہنچاتے ہیں ان کے ساتھ خود بھی ایسا ہوا ہوتا ہے۔ لہٰذا اس کے بارے میں بتانا ضروری ہے کیونکہ ان لوگوں کو علاج کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ بہتر ہو سکیں اور بچوں کو مزید تکلیف نہ دیں ۔ 

سوال:  اگر کوئی بھی میرا یقین نہ کرے تو میں کیا کروں؟  
جواب: اگر آپ کسی کو بتاتے ہیں اور وہ آپ  کی بات پر یقین نہیں کرتا – تو کسی اور کو بتائیے اور لوگوں کو بتاتے رہئے جب تک کہ کوئی آپ کی بات سُن  نہ لے۔ 

سوال: اگر میں بتا دوں تو کیا ہو گا؟

جواب: ان کو اس بات پر رپورٹ کرنا ہو گی کہ آپ کو کوئی تکلیف پہنچا رہا ہے۔ پھر کوئی شخص آئے گا جو آپ کی فیملی سے بات کرے۔  وہ یہ دیکھیں گے کہ کیا آپ اس گھر میں محفوظ ہیں  یا آپ کو کہیں اور جانے کی ضرورت ہے جہاں آپ محفوظ ہوں ۔ 
 

 سوال: اگر میں  ناں کہوں اور وہ پھر بھی نہ رکیں تو میں کیا کروں؟
اگر آپ کے ناں کہنے پر بھی وہ نہ رکیں تو اونچی آواز میں چلائیں تاکہ  اگر کوئی قریب میں آپ کی مدد کرنے والا ہو تو وہ آپ کی آواز سن لے یا آپ کو معلوم ہو کہ ارد گرد  ایسے لوگ ہیں جو آپ کی مدد کر سکتے ہیں ۔ اگر وہاں کوئی نہ ہو تو جیسے ہی آپ کو موقع ملے کسی کو جا کر بتائیں ۔ 
 

سوال: اگر وہ کہیں کہ اگر میں نے کسی کو بتایا تو وہ میرے گھر میں سےکسی کو  یا مجھے اور تکلیف پہنچائیں گے؟
جواب : جو لوگ بچوں کے ساتھ ذیادتی کرتے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ اس بات کا کسی اور کو علم ہو۔  اس لئے وہ کو شش کریں گے اور آپ کو یا آپ کے گھر میں سے کسی کو  دھمکائیں گے  اور آپ سے کہیں گے کہ اسے راز رکھیں ۔ آپ کو بہت بہادر بننا  ہے اور کسی کو اپنے مسئلے کے بارے میں بتانا ہے۔ 
 

سوال: میں کیا کروں اگر میرے بہن بھائیوں میں سے کوئی میرے ساتھ ذیادتی کر رہا ہو؟
جواب: اپنے والدین کو بتائیے اور اگر وہ آپ کی بات نہ سنیں تو سکول میں کسی کو بتائیے یا  پھر اس فہرست میں سے کسی کو جس کے بارے میں ہم نے بات کی تھی۔ 
 

سوال: اگر میں کسی کو بتاؤں تو کیا  وہ ناراض ہوں گے؟جواب: ہمیشہ نہیں ، لیکن ہاں   ہو سکتا ہے کہ وہ ناراض ہوں ۔ لیکن آپ کو پھر بھی بہادر بننا ہے اور بتانا ہےتاکہ وہ شخص آپ کو تکلیف پہچانا بند کردے یا آپ کے نجی حصوں کو مزید نہ چھوئے۔ 

Program written and animated by Chrissy Sykes ©2017

Algeria, Bahrain,Comoros, Chad, Djibouti, Egypt, Eritrea, Iraq,Israel, Jordan, Kuwait, Lebanon, Libya, Mauritania,Morocco, Oman, Qatar, Saudi Arabia, Somalia, Sudan, Syria, Tunisia, United Arab Emirates, Yemen, Palestine, and Western Sahara.

bottom of page