1. پہلا گانا میرا جسم میرا جسم ہے
– گانے کا مقصد:
بچوں کو یہ سکھانا کہ وہ اپنے بدن کے مالک ہیں اور کسی کو بھی انہیں تکلیف پہنچانے یا ان کے نجی اعضاء کو چھونے کا اختیار نہیں ہے۔
سب سے پہلی بات جو بچوں کو سمجھانا ضرورری ہے وہ یہ کہ ہمارے بدن خاص ہیں اور کسی کو ہمیں تکلیف پہنچانے یا ہمارے نجی اعضاء کو چھونے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ اور پھر اس بات کا واضح ہو نا کہ وہ نجی حصے کہاں ہیں – وہ ان کے بدن کے وہ حصے ہیں جو ان کے انڈر وئیر کے نیچے ہیں ۔ وہ نجی ہیں اور صرف ان ہی سے تعلق رکھتے ہیں ۔
اب بچوں کو یہ سمجھانے کی ضرورت ہے کہ ایسے مواقع ہو سکتے ہیں جب والدین یا ان کی آیا کو ان کے نجی حصوں کو چھونا پڑے۔ مثلاً
اس کے علاوہ کوئی ایسا موقع نہیں ہوتا جب کو ئی ان کے نجی حصوں کو چھوئے۔ بچوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ اگر کوئی انہیں عجیب محسوس کراتا ہے یا ان سے وہ کام کرنے کو کہتا ہے جو انہیں معلوم ہے کہ درست نہیں ہیں تو اس پر "ناں" کہنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ یہ سوچ کہ ان کا بدن صرف ان ہی کا ہے ، بچوں کو با اختیار بنائے گی۔
90٪ فیصد سے ذیادہ جنسی ذیادتیاں یا تو قریبی رشتے داروں یا پھر ان لوگوں کے ذریعے عمل میں آتی ہیں جن کو بچے جانتے اور ان پر بھروسہ کرتے ہیں ۔ اس بھروسے کا ٹوٹنا بچے کے لئے بہت نقصان دہ ہوتا ہے۔ انہیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ان کے پاس مدد کے لئے کوئی محفوظ مقام ہے اور کوئی ایسا شخص جو ان کی بات سنے اور ان کا یقین کرے گا۔
راز رکھنا
بچوں کے ساتھ ذیادتی کرنے والے اور جنسی شکاری اکثر اس بات سے فائدہ اٹھاتے ہیں کہ بچہ کسی کو کچھ نہیں بتائے گا اور محض یہ حقیقت ہی "کوئی راز نہیں " جیسے اصول کے لیے ایک اچھا خیال ہے
بچوں کے ذہن میں بچپن سے ہی یہ بات ڈالنا انہیں اس بارے میں مدد کرے گا کہ اگر کوئی ان کو تکلیف پہنچا رہا ہے یا انہیں غیر مناسب طور پر چھو رہا ہے تو وہ کو "غیر محفوظ" راز نہ رکھیں۔
بچوں کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ جب وہ ذیادتی کا شکار ہوتے ہیں :
1۔ انہیں خود کو ذمہ دار نہیں ٹھہرانا
2۔ اس میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے
3۔ اس کے متعلق بتایا جانا ضروری ہے تاکہ ذیادتی کو روکا جا سکے
برائے مہربانی یاد رکھئے کہ مجرم عموماً وہ شخص ہوتا ہے جس سے بچہ محبت کرتا ہے یا اسے جانتا اور اس پر بھروسہ کرتا ہے۔ اس لئے اس موضوع پر بہت نرمی سے بات کی جانی چاہئے۔
بچے کے سامنے ناراض نہ ہوں ۔ انہیں آپ کے با اختیار اور پُر سکون رویے کی ضرورت ہے۔
آپ انہیں یہ سمجھا سکتے ہیں کہ نشے کے عادی شخص کی طرح کے بچوں کے ساتھ ذیادتی کرنے والے لوگوں کو بھی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ ا س طریقے سے وہ بہترہو سکتے ہیں اور پھر بچوں کو دوبارہ تکلیف نہیں دیں گے۔ اس لئے یہ ان کے لئے بہت ضروری ہے کہ وہ اس کے متعلق کسی کو بتائیں ۔
ڈیجیٹل دور
اس ڈیجیٹل دور میں ہمیں بچوں کو ان لوگوں سے بھی محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے جو غیر مناسب تصاویر لینا چاہتے ہیں ۔ جب آ پ ان سے غیر مناسب طور پر چھوئے جانے کے بارے میں بات کر رہے ہوں تو آپ کو یہ بھی بتانا چاہئے کہ لوگ ان کے نجی حصوں کی تصا ویر لینے کی خواہش ظاہر کر سکتے ہیں (چاہے وہ انہیں چھونے کی کوشش نہ کریں ) اور اگر کوئی تصویر لینے کی کوشش کرے تو انہیں "ناں" کہنا چاہئے اور پھر کسی کو بتانا چاہئے۔
1۔ جب وہ بہت چھوٹے ہوتے ہیں تو کسی کو ان کو غسل دلانا ہوتا ہے لیکن جیسے جیسے وہ بڑے ہوتے جاتے ہیں وہ خود غسل لینا سیکھتے ہیں ۔
2۔ اگر بچہ بیمار یا زخمی ہے تو والدین یا آیا کو ان کے نجی حصوں پر دوائی لگانے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ اس بات کی یقین دہانی کریں کہ وہ اس بات کو سمجھ لیں کہ یہ کام صرف ان کے والدین ، ڈاکٹر یا آیا کریں گے۔ اگر وہ اس پر اچھا محسوس نہیں کرتے تو ان کو ہمیشہ یہ بتایا جا سکتا ہے کہ دوائی خود کیسے لگانی ہے۔
3۔ اگر وہ بیمار ہیں یا زخمی ہیں تو ڈاکٹر کو ان کے نجی حصے چھونے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
لیکن ان کے امی ، ابو یا آیا ہمیشہ ان کے ساتھ ہوں گے جب ڈاکٹر ایسا کر رہے ہوں گے۔



ویڈیو میں سے سِنتھی کے الفاظ
ہیلو، میرا نام سِنتھی ہے اور آج ہم ایک پروگرام کرنے جا رہے ہیں جس کا نام ہے "میرا جسم میرا جسم ہے"
۔ ہم کچھ گانے گائیں گے اور تھوڑا مزہ کریں گے اور سیکھیں گے کہ کیسے محفوظ رہنا ہے۔
آپ کو معلوم ہےکہ ہمارے جسم بہت خاص ہیں اور کسی کو اس بات کا حق نہیں کہ ہمیں تکلیف دے یا ہمارے نجی حصوں
کو ہاتھ لگائے یا کچھ بھی ایسا کرے جو ہمیں اچھا نہیں لگے کیونکہ یہ ہمارا خاص جسم ہے۔
ہم اب پہلا گانا گائیں گے – اورمیں چاہتی ہوں کہ آپ میرے ساتھ گائیں – اس کا نام ہے ، میرا جسم میرا جسم ہے۔


میرا جسم میرا جسم ہے(گانا)- گانے کے لفظ
یہ میرا جسم ہے، میرا جسم، اور کسی کو مجھے تکلیف دینے کا حق نہیں ہے
کیونکہ میرا جسم میرے لئے میرا جسم ہے
یہ میرا جسم ہے، میرا جسم اور کسی کو اسے چھونے کا حق نہیں ہے
کیونکہ یہ میرا جسم ہے
میرےپاس محسوس کرنے کے لئے دو ہاتھ ہیں ، اور دیکھنے کے لئے دو آنکھیں ہیں
اور آپ جو مجھے بتا رہے ہیں اسے سننے کے لئے دو کان ہیں
میری دو مضبوط ٹانگیں ہیں کہ میں جہاں چاہوں مجھے لے جائیں
اور میرے کچھ نجی حصے بھی ہیں جو مجھے دِکھانا پسند نہیں
کیونکہ میرا جسم میرے لئے میرا جسم ہے
یہ میرا جسم ہے، میرا جسم اور کسی کو اسے چھونے کا حق نہیں ہے
کیونکہ میرا جسم میرے لئے میرا جسم ہے
میرے سِر پر بال ہیں جو مجھے آپ کو دِکھاناپسند ہیں
اور میرے درمیان میں ایک چھوٹا سا پیٹ کا سوراخ ہے
میری ایک چھوٹی پیاری سی ناک ہےاور پاؤں کی دس انگلیاں ہیں
میرے پاس آپ سے بات کرنے کے لئے ایک منہ ہے
یہ میرا جسم ہے، میرا جسم
اور کسی کو مجھے تکلیف دینے کا حق نہیں ہے
کیونکہ میرا جسم میرے لئے میرا جسم ہے
یہ میرا جسم ہے ، میرا جسم ہے
اور کسی کو اسے چھونے کا حق نہیں ہے
کیونکہ میرا جسم میرے لئے میرا جسم ہے
جی ہاں میرا جسم میرے لئے میرا جسم ہے
Program written and animated by Chrissy Sykes ©2016
Urdu Translation by Neeraj Siddiq