4. چوتھا گانا اگر آپ کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے
گانے کا مقصد
اس بات کو سکھانے پر زور دینا کہ اگر کوئی مسئلہ ہو تو کسی کو بتائیں اور اگر وہ نہ سنیں تو تب تک کسی نہ کسی کو بتاتے رہیں جب تک کے کوئی سُن نہ لے!!
کسی کو اپنے مسئلے کے بارے میں بتانا بچوں کے لئے مشکل ترین کاموں میں سے ایک ہو سکتا ہے ۔ کیونکہ ہو سکتا ہے کہ انہیں اپنے مسئلے کی وضاحت کرنے کے لئے الفاظ ڈھونڈنے میں مشکل ہو اور وہ اس بات سے بھی خوفزدہ ہو سکتے یں کہ بڑوں کا اس پر کیا ردِ عمل ہو گا۔
جب ہم بچوں سے کسی کو بتانے کے بارے میں کہتے ہیں تو ہمیں انہیں اس بات کے لئے تیار کرنا ہے کہ ان کو کس طرح کے ردِ عمل کا سامنا کر پڑ سکتا ہے ( یہ بڑے بچوں کے لئے ہے)
الف) بالغ لوگوں کو غصہ آ سکتا ہے ، وہ ناراض ہو سکتے ہیں ، حیران ہو سکتے ہیں یا خوفزدہ ہو سکتے ہیں
ب) ہو سکتا ہے کہ وہ بچے کا یقین نہ کریں
پ) ہو سکتا ہے کہ وہ بچے کو دھمکائیں اور کہیں کہ کسی اور کو یہ مت کہنا
ت) وہ ان سے اسے راز رکھنے کا کہہ سکتے ہیں
مرکزی سبق جو بچے تک پہنچنا چاہئے وہ یہ ہے کہ اگر کوئی ان کا یقین نہ کرے یا ان سے اس بات کو راز رکھنے کو کہے یا اس مسئلے کے متعلق کچھ نہ کرے - تو انہیں یہ چاہئے کہ - کسی اور کو بتائیں اور تب تک بتاتے رہیں جب تک کہ کوئی ان کی بات سن نہ لے۔
کبھی بھی ہار نہ مانیں !!
بچوں کو ان لوگوں کی فہرست دیں جن سے کسی مسئلے کی صورت میں وہ بات کر سکتے ہوں :
امی
ابو
نا نی /دادی
نانا/دادا
خالہ/پھوپھو
چاچا/تایا /ماموں
استاد
پرنسل یا ہیڈ ماسٹر، بڑا بھائی
بڑی بہن، پڑوسی، سکول نرس، پولیس والا، مینٹر(mentor)
اگر آپ سوچتے ہیں کہ کوئی اور بھی ایسا شخص ہے جس سے بات کرتے ہوئے بچہ محفوظ ہے تو برائے مہربانی ان کو بھی اس فہرست میں شامل کیجئے۔

احساسات:
بچوں کو اس بات کا علم ہونا اہم ہے کہ وہ کسی سے اپنے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کیسا محسوس کریں گے – یہ کچھ نقطے ان کی مدد کر سکتے ہیں
الف ) ہو سکتا ہے کہ آپ کو اپنے مسئلے پر بات کرتے ہوئے شرمندگی محسوس ہو – لیکن کوئی بات نہیں
ب) ہو سکتا ہے کہ آپ کو درست الفاظ ڈھونڈنے میں دشواری کا سامنا ہو
پ) ہو سکتا ہے کہ آپ کا دل تیز تیز دھڑکے اور آپ کی آواز کانپے لیکن ایک گہرا سانس لیں اور آہستہ آہستہ بات کریں
ت) ہو سکتا ہے کہ آپ کو کچھ دنوں میں تھوڑا تھوڑ ا کر کے بتانا آسان لگے
ث) یا اپنے مسئلے کو لکھئے اور اسے کسی کو دے دیں
انہیں بتائیے کہ کسی کو بتانے کے لئے انہیں جو طریقہ آسان ترین لگتا ہے اسکا انتخاب کریں ۔ اور اس بات کو یاد رکھیں کہ اگر وہ شخص ان کی بات نہیں سنتا تو وہ
کسی اور کو بتائیں ۔
ویڈیو میں سے سِنتھی کے الفاظ
دیڈیو میں سے سِنتھی کے الفاظ
اگر کوئی آپ کے نجی حصوں کو چھو رہا ہو اور اگر کوئی آپ کو تکلیف دے رہا ہو تو یہ کسی کو بتانا بہت ضروری ہے، بےشک آپ کو ڈر لگے یا شرم محسوس ہو۔ آپ کو بہت بہت بہادر بننا ہے اور کسی کو بتانا ہے۔
بہت سے لوگ ہیں جنہیں آپ بتا سکتے ہیں جیسے امی، ابو، داد، دادی، نانا اور نانی، آنٹی، انکل، ٹیچر، خالہ، چاچا، پھوپو یا تایا کے بچے، پڑوسی، آپ کے دوستوں کے امی ابو، پولیس، نرس اور آپ کے ارد گرد کے بہت سے لوگ۔
اب اگر آپ بتائیں اور ان لوگوں میں سے کوئی آپ کا یقین نہیں کرے، وہ آپ کو یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ کسی کو نہیں بتانا – لیکن آپ کو پھر کسی اور کو جا کر بتانا ہے۔ اور اگر وہ بھی نہ یقین کریں – تو آپ کو کسی اور کو بتانا ہے اور آپ کو بتاتے رہنا ہے جب تک کہ کوئی آپ کی بات نہ سن لے۔ کبھی بھی ہار نہیں ماننی
اگر آپ کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے – گانے کے الفاظ
اگر آپ کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے ، آپ کو نہیں معلوم کہ کیا کرنا ہے
جائیں اور کسی کو بتائیں ، جب تک کہ کوئی آپ کی بات سن نہ لے
آپ کو کسی ایسے شخص کو ڈھونڈنا ہے جسے آپ اپنی مشکل بتا سکیں
اگر آپ کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو کسی کو ڈھونڈیں جو آپ کی بات سنے
اپنی امی ابو سے بات کریں، دادا دادی یا نانا اور نانی سے بھی
آپ کی آنٹی، انکل یا سکول کے ٹیچر
آپ کو بتاتے رہنا ہے جب تک کہ کوئی آپ کی بات سن نہ لے
اگر آپ کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو کسی کو ڈھونڈیں جسے آپ بتا سکیں
اگر کسی نے آپ کو کوئی تکلیف دی ہے، اور آپ کو نہیں معلوم کہ کیا کرنا ہے
جائیں اور کسی کو بتائیں ، جب تک کہ کوئی آپ کی بات سن نہ لے
آپ کو کسی ایسے شخص کو ڈھونڈنا ہے جسے آپ اپنی مشکل بتا سکیں
اگر آپ کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو کسی کو ڈھونڈیں جو آپ کی بات سنے
اپنے پڑوسی سے بات کریں، سکول میں اپنے استاد سے بات کریں
ایسا کوئی انسان ضروری ہے جسے آپ اپنی مشکل بتا سکیں اور اس پر بھروسہ کر سکیں
اگر آپ کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو کسی کو ڈھونڈیں جو آپ کی بات سنے
اگر آپ کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو بتاتے رہیں جب تک کہ کوئی آپ کی بات سن نہ لے

Programme written and animated by Chrissy Sykes ©2016
Urdu Translation by Neeraj Siddiq